اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ السومریہ نیوز کی رپورٹ کےمطابق سلیم الجبوری نے اپنے ایک انٹرویو میں عراق میں دہشتگرد گروہوں کے خلاف تشکیل دیئے جانے والے عالمی برادری کے اتحاد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ بین الاقوامی اتحاد حتمی طور پر بغداد حکومت کے ساتھ ہماہنگ رہتے ہوئے کام کرے۔
عراق کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے دہشتگردی کے خلاف مہم کے حوالے سے تشکیل پانے والے عالمی اتحاد میں شامل ملکوں کے درمیان موجود اختلافات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عراق کا کیس، ایک دوسرے سے حساب کتاب لینے کی جگہ نہیں، بلکہ عراق کا کیس خاص اہمیت اور سیکیورٹی کا حامل ہے اور عراق کی سیکیورٹی سے سب فائدے اٹھائینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲